ساہیوال،واپڈا میپکو کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ، 6گھنٹے تک بجلی کی سپلائی معطل

پیر 9 جنوری 2017 21:23

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) واپڈا میپکو ساہیوال ڈویژن دو میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ آفیسر کالونی ، سکیم نمبر دو ،اور جہاز گرائونڈ تاریکی میں ڈوب گئے اور آج واپڈ امیپکو نے 6گھنٹے تک بجلی کی سپلائی معطل رکھی ۔

(جاری ہے)

واپڈ ا میپکو ساہیوال سٹی کے ایس ڈی او سے جب رابطہ قائم کیا گیا تو انہوںنے بتایا کہ گرڈ اسٹیشن جہاز گرائونڈ 3میں صفائی اور مرمت کے لیے پورا گرڈ اسٹیشن بند کیا گیا ہے جس پر واپڈا حکا م کی طرف سے قبل از وقت اطلاع نہ دینے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ۔

دریں اثناء طارق بن زیاد کالونی گرڈ اسٹیشن 2سے بھی آج سول ہسپتال ساہیوال ،طارق بن زیاد کالونی، کوٹ خادم علی شاہ میں 6گھنٹے تک بجلی کی سپلائی بند رکھی اور یہاں بھی گرڈ اسٹیشن کی صفائی کا بہانہ بنایا گیا ۔ جس پر شہریوںنے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کر نے پر شدید احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں