ساہیوال میں گیسٹرو سے دو بچے جاں ہلاک ، درجنوں ہسپتال داخل

منگل 10 جنوری 2017 15:18

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) یہاں نواح میں گیسٹرو سے دو کمسن بچے جاں بحق درجنوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا جن میں چار کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ چند روز سے گیسٹر کی بیماری وبائی شکل اختیار کر چکی ہے اور بچوں میں گیسٹرو کی بیماری کے سبب چک 9-102ایل کے غلام مصطفی کی بیٹی 11سالہ عظمیٰ اور پاکپتن سے مہمان آئی ہوئی محمد اشفاق کا ڈیڑھ ماہ کا بچہ عمر حسن گیسٹرو کے سبب بیہوش ہو گئے جس پر دونوں کو سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں دونوں چل بسے جبکہ گزشتہ 48گھنٹوں سے درجنوں بچوں کو گیسٹرو کے سبب سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جن میں چار بچوں کی حالت نازک ہے ۔

ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں گیسٹرو کے سبب ایک بیڈ پر تین ، تین مریض بچوں کو ڈالا گیا ہے شہریوںنے حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور ہنگامی بنیادوںپر گیسٹرو کے تدارک کے لیے مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں