ساہیوال، قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا

منگل 10 جنوری 2017 21:38

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال محمد زبیر نے رکشہ ڈرائیور محمد پرویزکے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم الطاف بگا کو سزائے موت اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید چھ ماہ کی قید بھگتنا ہوگی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے اس مقدمہ میں ملوث 6ملزموں لیاقت ، ساجد ، مقصود ، شہباز، خلیل احمد اور محمد اشرف کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔

اثتغاثہ کے مطابق 13ستمبر 2015کو چک 9-138ایل میں ایک رکشہ ڈرائیور محمد پرویز کو الطاف بگا نے 20روپے کرایہ کی ادائیگی کے مسئلہ پر خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔ اور ہنگامہ آرائی کی پولیس ڈیرہ رحیم نے موقعہ پر پہنچ کر الطاف بگا سمیت 7ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا اور ملزموں کے خلاف مقدمہ 148-302اور149ت پ درج کرکے جیل بھیج دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں