ساہیوال ایجوکیشن بورڈا نتظامیہ نے آن لائن شکایت سیل قائم کردیا

منگل 10 جنوری 2017 22:46

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) صوبائی وزیر ہائیرایجوکیشن پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں عوامی شکایات کے ازالہ اورراہنمائی کے لئے ساہیوال ایجوکیشن بورڈا نتظامیہ کے طرف سے فوری طورپرآن لائن شکایت سیل کاقیام عمل میں لایاجاچکاہے۔

(جاری ہے)

ساہیوال بورڈ کی ویب سائٹس پر کمپلینٹ کالنک دیاگیاہے جس میں ایجوکیشن بورڈ کے متعلقہ کسی بھی معاملہ کے متعلق شکایت رجسٹرڈ کروائی جاسکتی ہے درج شدہ شکایت کا بروقت ازالہ کیاجائیگااور باقاعدہ کمپلینٹ نمبرالاٹ ہوگا جس کے ذریعے شکایت کے ازالہ کے لئے پیش رفت کے متعلق آگاہی حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

مذکورہ شکایت سیل کی مانیٹرنگ محکمہ ہائیرایجوکیشن پنجاب کریگا۔ بروقت ازالہ کیلئے سیل کوموصول ہونیوالی درخواستوں اوردادرسی کے حوالے سے محکمہ کوبورڈ کی جانب سے مفصلہ رپورٹ ہرماہ باقاعدگی سے مہیاکی جائیگی۔ صوبائی وزیرہائیرایجوکیشن پنجاب رضاعلی گیلانی کے مشن کے مطابق یہ شکایت سیل عوام اورطلباء کے جائزمسائل کے حل کیلئے موثرانداز میں کام کریگا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں