ساہیوال،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے نقدی ‘موبائل فون‘طلائی زیورات وغیرہ لے اڑے

منگل 10 جنوری 2017 22:48

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے نقدی ‘موبائل فون‘طلائی زیورات وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات پاکپتن چوک کے قریب ہوئی یہاں صابر علی غلہ منڈی سے 1لاکھ25ہزا روپے لیکر موٹرسائیکل پر اپنے گھر 52/G-Dجارہاتھاکہ چوک پاکپتن کے قریب صبح6بجے 3ملزمان شہبازوغیرہ نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی و موبائل فون کل مالیتی1لاکھ28 ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات طارق بن زیاد کالونی میںہو ئی یہاں علی حسن اپنے کزن کے ہمراہ ڈیوٹی ختم کرکے رکشہ پر گھر واپس جارہاتھا کہ راستے میں2نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موبائل فون و نقدی مالیتی11500روپے چھین کرفرارہوگئے۔ تیسری واردات 80/5-Rمیںہو ئی یہاں نبی احمدا پنے گھر سے کار نبی 1781/GASپر مشن چوک جارہاتھا کہ راستے میں3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی وموبائل کل مالیتی 15ہزار روپے چھین کرفراہوگیا۔ ایک اور واردات بشیر ٹائون 85/6-Rمیںہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے اختر علی کے گھرکے تالے توڑکر گھر سے نقدی و طلائی زیورات کل مالیتی2لاکھ55ہزارروپے لے اڑے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں