قادر آباد کول پاور پرا جیکٹ پولیس چو کی کا محرر ،نائب محرر اور ایک کانسٹیبل گرفتار

تینوں ملزم پولیس ملازمین سے حاضری رپورٹ درج کرا نے پر تین تین سو رو پے رشوت لیتے ہوئے پائے گئے

جمعرات 12 جنوری 2017 19:24

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) پولیس نور شاہ نے قادر آباد کول پاور پرا جیکٹ پولیس چوکی کے محرر محمد سرور اے ایس آئی ،نائب محرر قدر ت اللہ اور کانسٹیبل عدنان کو کر پشن کے الزامات پر گرفتار کر لیا اور تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محرر محمد سرور اور نائب محرر قدرت اللہ ایک کانسٹیبل عدنان کے ذریعے چھٹیوں پر جانے والے ملازمین سے ان کی واپسی اور روانگی کی رپورٹ تین تین سو رو پے لے کر درج کر تے تھے جب سیکیورٹی آفیسر محمد منیر کو تین کانسٹیبلوں محمد واسق،الیاس اور مدثر ارشاد نے شکایت کی تو انکوائری کے دوران الزامات درست پائے گئے جس پر سیکیورٹی آفیسر محمد منیر نے تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ نور شاہ میں آج مقدمہ 155.Cاور 155.Dپولیس آرڈر 2002کے تحت درج کرا دیا اور تینوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے تھانہ نورشاہ حوالات میں بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں