قادر آباد کول پاور پراجیکٹ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے چینی ورکر کی لاش 23یوم بعد چینی حکومت کے سپردکر دی گئی

جمعرات 12 جنوری 2017 19:24

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال میںجاں بحق ہونے والے ایک چینی ورکر لیو لانگ(Liu-liong)کی لاش آج ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے چینی حکومت کے نمائندہ کے سپرد کر دی ۔

(جاری ہے)

چینی ورکر 20دسمبر کو یہاں ایک حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد چل بسا تھا جس کی لاش سی ایم ایچ اوکاڑہ کینٹ کے ڈیڈ ہائوس میں رکھی گئی تھی جو آج چینی حکومت کے نمائندہ کے سپرد کر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں