ساہیوال ،پولیس کے گرفتار تین اہلکار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیئے گئے

جمعہ 13 جنوری 2017 16:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) پولیس نورشاہ نے قادر آباد کول پاور پراجیکٹ پولیس چوکی کے گرفتار محرر محمد سرور نائب محرر قدرت اللہ اور کانسٹیبل عدنان کو آج جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔تینوں معطل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف قادرآبا د کول پاور پراجیکٹ کے اہلکاروں کی چھٹی پر روانگی اور واپسی پر حاضری کی رپٹ درج کرتے وقت تین ، تین سو روپے رشوت لینے کے الزامات کی بناء پر سیکورٹی افسر محمد منیر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے پولیس نور شا ہ نے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد ملزموں کو آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم پر 14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔

دریں اثناء ڈی آئی جی ایس پی یو نے تینوں پولیس اہلکاروں محمد سرور ، قدرت اللہ اور عدنان کو معطل کرکے محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں