ضمانت ہونے کے باوجود ملزم کو حوالات میں بند کرنے پر سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 13 جنوری 2017 21:58

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء)ضمانت کنفرم ہونے کے باوجود سب انسپکٹر نے نامزد ملزم کو حوالات میں بند کردیا جس پر سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں 130/9-Lکا صبح صادق ایک کیس میں نامزد تھا جس کی عدالت سے ضمانت کنفرم بھی ہو گئی تھی لیکن اس کے باوجود تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس کے سب انسپکٹر محمدحنیف نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اسے گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا جب اس کا علم اعلیٰ پولیس افسر کو ہوا توانہوںنے سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے 155/Cکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں