ساہیوال ،پولیس کا سمگلر کی رہائشگاہ پر چھاپہ ،ایک ارب مالیت کی منشیات برآمد ، دو ملزم بہن بھائی گرفتار

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:53

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) پولیس تھانہ غلہ منڈی نے بائی پاس جی ٹی روڈ پر جنت ہائوسنگ کالونی میں چھاپہ مار کر منشیات کے سمگلر کے گھر سے ایک ار ب روپے سے زائد مالیت کی 21کلو ہیروئن اور62کلو چرس برآمد کر لی اور پولیس نے کرنسی نوٹوں سے بھری ایک بوری بھی قبضہ میں کر لی ،پولیس کے مطابق کرنسی نوٹ 5لاکھ روپے ہیں ،جبکہ نوٹوں کی مالیت ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے ،پولیس نے بہن بھائی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کو اطلاع ملی کہ ایک منشیات کے سمگلر نے اپنی رہائش گاہ جنت ہائوسنگ کالونی بھاری مقدار سمگل کر کے ذخیرہ کر رکھی ہے جسے آج ساہیوال ، چیچہ وطنی ، عارف والا ، پاکپتن کے منشیات فروشوں کو سپلائی کرنی ہے جس پر پولیس نے روشن دین کے گھر پر چھاپہ مارا اور خفیہ گودام سے 21کلو ہیروین اور 62کلو چرس برآمد کر لی جس کی مالیت ایک ارب روپے بتائی گئی ہے برآمد کر لی اور روشن دین کے بیٹے اور بیٹی کو گرفتار کر لیا اور دونوں ملزموں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں