ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملزمان دو موٹرسائیکلیں اور پی ٹی سی ایل کی تاریں لے اڑے

جمعہ 20 جنوری 2017 18:20

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں نامعلوم ملزمان دو موٹرسائیکلیں اور پی ٹی سی ایل کی تاریں لے اڑے ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات طارق بن زیاد کالونی میں ہوئی یہاں فاروق اشرف صبح 8بجے موٹرسائیکل پر اپنی بیٹی کو چھوڑ نے جارہا تھا کہ راستے میں زیڈ بلاک گلی نمبر 5کے قریب 2نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل نمبری 2002/SLMمالیتی 40ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔چوری کی وارداتوں غوثیہ کالونی میں نامعلوم ملزمان نے محمدعمر کی موٹرسائیکل نمبری 5753/SLKمالیتی 80ہزار روپے گھر کے باہر سے اور 86/6-Rمیں نامعلوم ملزمان نے 2لاکھ روپے کی پی ٹی سی ایل تاریں چرالیں ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں