ساہیوال پولیس کی کارروائیاں،16افراد گرفتار،منشیات و اسلحہ برآمد

جمعہ 20 جنوری 2017 18:21

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ساہیوال پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران چرس ‘ہیروئن ‘شراب اورناجائز اسلحہ برآمد ‘16ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران پل بازار میں محمداعجاز سے 20لیٹرشراب ‘محلہ تیلیاں والا میں رشید عرف سے 57لیٹرشراب ‘52/5-Lمیں محمداسلم سے 20لیٹرشراب ‘ روشن شہانی میں محمدحنیف سے 1350گرام چرس ‘123گرام ہیروئن اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر منظور احمد ‘علی عامر ‘فہیم ‘ شوکت ‘وقار احمد ‘ محمد ارشاد ‘ حبیب ‘عبدالرحمن ‘ محمد مدثر ‘ محمدشاہد اور زوار حسین سے 12پسٹل و ریوالور معہ گولیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔

پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں