ڈکیتی وچوری کی4مختلف وارداتوں میں 12لاکھ روپے سے زائد کے طلائی زیورات‘ نقدی ‘موٹرسائیکل اورموبائل فون چرا لئے گئے

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:11

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) ڈکیتی وچوری کی4مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان 12لاکھ روپے سے زائد کے طلائی زیورات‘ نقدی ‘موٹرسائیکل اورموبائل فون وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات مال منڈی چوک میںہو ئی یہاں احمد شہاب اپنے دوست عمرا شفاق کے ہمراہ موٹرسائیکل پر را ت کے وقت فرید ٹائون جارہے تھے کہ مال منڈی چوک کے قریب 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی‘ موبائل فون اور ایو وغیرہ مالیتی 75ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات جہاز گرائونڈ میںہو ئی یہاں رات کے وقت 4نامعلوم ملزمان نسیم بیگم کے گھر میں داخل ہو ئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر کمرے میں بندکردیا اورگھر سے نقدی ‘طلائی زیورات اور پار چات وغیرہ کل مالیتی 2لاکھ 75ہزارروپے لوٹ کرفرارہوگئے۔دیگر وارداتوں طارق بن زیاد کالونی میں نامعلوم ملزمان نے عبدالرحمن کے گھرکے تالے توڑکر گھر سے نقدی‘ 11تولے طلائی زیورات‘ موبائل فون اور پار چات وغیرہ کل مالیتی8لاکھ25ہزارروپے اورشاداب ٹائون میں نامعلوم ملزمان نے محمد عمران کی موٹرسائیکل نمبری 7787/SLL مالیتی 45ہزارروپے مسجد کے باہر سے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں