پولیس مقابلہ میں ہلاک ڈاکو پولیس کی نگرانی میں آبائی گائوں ٹھٹھہ گلوئی میں سپرد خاک۔

اتوار 22 جنوری 2017 14:40

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) ہفتہ کی شام کو فتو والا موڑ کے قریب پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو ظہور عرف ظہوری50سالہ کی لاش کا آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال میں میڈیکل بورڈ نے پوسٹمارٹم کیا اور لاش پولیس بہادر شاہ نے اپنی نگرانی میں ٹھٹھہ گلوئی گائوں میں جنازہ کے بعد دفن کرا دی ۔ ظہور عرف ظہوری ڈکیت کے خاندانی ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس کے خاندان کا پولیس مقابلہ میں مارے جانے والا ظہور عرف ظہوری چوتھافرد ہے اور اس خاندان کے ڈکیتی اور دوسرے جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہنے کا سلسلہ بند ہو گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس گرفتار ڈاکو ظہور عرف ظہوری کو عدالت سے جسمانی ریمانڈ کے بعد واپس لیکر تھانے جا رہے تھے کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے فائرنگ کر دی اور اس پولیس مقابلہ میں ظہور عرف ظہوری مارا گیا جبکہ پولیس سب انسپکٹر محمد حنیف ،کانسٹیبل ابرار اور سرکاری گاڑی کاڈرائیور ظہور احمد زخمی ہو گئے تھے ۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے متوفی ڈاکو ظہور عرف ظہوری اور اس کے چار ساتھیوں کے خلاف مقدمہ 225-224-427-353-186-324-302اور 34ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور اس کے کار میں فرار ہونے والے چار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں