ساہیوال ، بونگہ حیات روڈ پر دودھ کولیکشن سنٹر پر چھاپہ ناکام

منگل 24 جنوری 2017 22:09

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ٹیم نے صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین کی قیادت میں بونگہ حیات روڈ پر دودھ کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا جو ناکام ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹیم کو اطلاع ملی کہ بونگہ حیات روڈ پر ایک بوگس غیر معیاری ، دودھ اکھٹا کرنے کا سنٹر ہے جس پر صوبائی وزیر ڈپٹی کمشنر ساہیوال ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر، اے سی ساہیوال، سپیشل برانچ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ساہیوال کی قیادت میں چھاپہ مار تو سنٹر کے مالک قاری ضیا الرحمن بٹ نے اکھٹے کیے گئے دودھ کے نمونے دیے تو دودھ کی کوالٹی درست پائی گئی جس پر ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم ٹیم نے خفت بٹانے کی خاطر مزید نمونے لیکر مختلف لیبارٹریوں کو بھیج دیے اور مزید انکوائری کا حکم دیدیا

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں