ساہیوال ،ان رجسٹر ڈ مصنوعی دیسی گھی بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ

بھاری مقدار میں دیسی گھی برآمد،مضر صحت غیر معیاری گھی بنانے والی فیکٹری سیل

منگل 24 جنوری 2017 22:09

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال مسز کنول کی قیادت میں ایک محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے بائی پاس عارف والا موڑ پر ان رجسٹر ڈ مصنوعی دیسی گھی بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں دیسی گھی برآمد کر لیا اور مضر صحت غیر معیاری گھی بنانے والی فیکٹری کو سیل کر دیا جبکہ فیکٹری کا مالک حاجی اسلم چھاپہ کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ پولیس کی رپورٹ پر پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ، اور سپیشل برانچ کی ایک ٹیم نے حاجی اسلم کی دیسی گھی بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ مارا تو غیر معیاری ، مضر صحت اور انتہائی ناقص میٹریل سے دیسی گھی تیار کیا جا رہا تھا ٹیم نے تیار شدہ گھی اور ناقص میٹریل کی بھاری مقدار قبضہ میں لے لی اور پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم کو کاروائی کی ہدایت کر دی

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں