رواں مالی سال کے دوران ساہیوال ڈویژن کے مزید 190کھالہ جات پختہ کئے جائیں گے، کمشنر

بدھ 25 جنوری 2017 18:38

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) رواں مالی سال کے دوران ساہیوال ڈویژن کے مزید 190کھالہ جات پختہ کئے جا رہے ہیں جن پر تقریبا 530ملین روپے خرچ ہوں گے۔اس لاگت میں 20فیصد ادائیگی متعلقہ زمیندار اور 80فیصد ادائیگی حکومت کر رہی ہے۔اس بات کا انکشاف اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے کی ۔

انہوں نے کہا کہ کھالہ جات کی پختگی سے پانی کا ضیاع کم سے کم ہو گا او رپانی فصلوں کو زیادہ مقدار میں مل جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ زراعت کی ترقی کیلئے حکومت کی طرف سے فراہم کی جانیوالی رقوم کو نہایت شفاف طریقے اور ایمانداری سے خرچ کی جائے تا کہ اس کے ثمرات سے چھوٹے زمیندارمستفید ہوں۔قبل ازیں ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ارشاد احمد نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوسران ساہیوال ڈویژن میں 108لیزرلینڈ لیولر زمینداروں میں تقسیم کئے گئے جبکہ رواں مالی سال کے دوران اتنے ہی مزید تقسیم کئے جائیں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی سطح پر تیار ہونے والے لینڈ لیولر کی قیمت 4لاکھ 70ہزار روپے ہے جبکہ در آمد شدہ ایک یونٹ کی قیمت 5لاکھ85ہزار روپے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹنل ایگریکلچر کی ٹیکنالوجی سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں