ساہیوال ،دیہاتیوں ، پولیس اور ڈاکوئوں میں مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک، 5فرار

بدھ 25 جنوری 2017 21:00

ساہیوال ،دیہاتیوں ، پولیس اور ڈاکوئوں میں مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک، 5فرار
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) نواحی چک 5-77آ ر کے قریب دیہاتیوں ، پولیس اور ڈاکوئوں میں مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ، پانچ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے مویشیوں کے بیوپاری محمد الیاس جٹ کے ڈیرہ پر منگل کی رات 12بجے آتشی اسلحہ سے مسلح 6ڈاکوئوں کا گروہ ڈیرہ میں گھس آیا اور بیوپاری کے ملازمین کو باندھ کر ایک ڈالہ گاڑی میں اس کی 2بھینسیں لوڈ کررہے تھے کہ اس دوران دیہاتی جاگ اٹھے اور دیہاتیوںنے ڈاکوئوں کا تعاقب کیا ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی ، دیہاتیوں نے جوابی فائرنگ کی تو پولیس نور شاہ کی گشت پر گاڑی بھی آگئی فریقین میں ایک گھنٹہ تک مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو علی احمد مجاہد عرف مجاہد کھوکھر دیہاتیوں اور پولیس کے گھیرے میں آگیا تو ڈاکو کے ساتھیوں نے فرار ہوتے ہوئے اپنے ساتھی کو گولی مار دی اور ڈالہ گاڑی میں 5ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مارے جانے والا ڈاکو علی احمد مجاہد عرف مجاہد کھوکھر چک9-106ایل کا رہائشی ہے ۔پولیس تھانہ نور شاہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور فرار ہونے والے ڈاکو ئوںکی گرفتاری کے لیے پولیس کی دو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں