قادرآباد، کول پاور پراجیکٹ میں بوگس سیکورٹی کارڈ بنانے والے گروہ کا سرغنہ بھائی سمیت گرفتار

بدھ 25 جنوری 2017 21:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء)قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال میں بوگس سیکورٹی کار ڈ بنانے والے گروہ کے سرغنہ تنویر مشتاق اور اس کے بھائی سعید اختر کو خصوصی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کو تنویر مشتاق اپنے بھائی سعید اختر کے ہمراہ قادر آبادکول پاور پراجیکٹ میں ایک بوگس سیکورٹی کارڈ کے ذریعے داخل ہوگئے لیکن سیکورٹی افسر نے کار ڈ بوگس قرار دے دیے اور دونوں کو حراست میں لیے لیا اور دونوں بھائیوں کو جو کہ چک 3-51آر اوکاڑہ کے رہائشی ہیں پولیس تھانہ نور شاہ کے سپر دکر دیے ۔پولیس نور شاہ نے دونوں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے دوران تفتیش اہم انکشافات ہوئے ہیں ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں