ساہیوال ،راشی گرفتار تھانہ نور شاہ کے اے ایس آئی کی درخواست ضمانت مسترد

بدھ 25 جنوری 2017 21:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) سپیشل جج اینٹی کرپشن ساہیوال جمیل احمد چوہدری نے تھانہ نور شاہ کے 20ہزار روپے رشوت لینے والے تھانیدار مرزا اسلم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن پولیس ساہیوال نے 16جنوری کو ٹھٹھہ بہارسنگھ کے ایک کسان کے چوری کی بھینس برآمد کرنے کے لیے 20ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے تھانہ نور شاہ کے اے ایس آئی مرزا اسلم کو اینٹی کرپشن کی ایک ٹیم نے ضلع کچہر ی کے گیٹ کے قریب ہوٹل سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا اور 20ہزار روپے رشوت کی رقم برآمد کر لی تھی اور مقدمہ درج کر کے ملز م کو جیل بھیج دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں