ساہیوال،گھریلو تنازعہ اور پسند کی شادی سے انکار پر دو نوجوانوں کی خود کشی

جمعرات 26 جنوری 2017 19:46

ساہیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) یہاں نواح میں گھریلو رتنازعہ اور پسند کی شادی سے انکار پر دو نوجوانوں نے خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

چک 9-176ایل کے نذیر احمد کے بیٹے حاجی عطاء محمد 37سالہ نے گھریلو تنازعہ پر خاندان کے اختلافات سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے وہ بیہوش ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ ایمر جنسی میں ہی دم توڑ گیا۔ چک52جی ڈی میں ایک نوجوان سمیع اللہ نے والدین کے پسند کی شادی سے انکا ر پر دلبرداشتہ ہوکر پمپ ایکشن گن سے خود کو گولی مارلی جسے شدید زخمی حالت میںہسپتال لایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس یوسف والا نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے سپر دکر دی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں