کراچی سے قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال کو کوئلے کی سپلائی شروع

جمعرات 26 جنوری 2017 19:46

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک ٹیم نے سیکر ٹری توانائی پنجاب ندیم اسلم چوہدری کی قیادت میں قادرآباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال میں کراچی سے کوئلہ کی سپلائی کے انتظامات کو ہتمی شکل دی اور کوئلہ کے ذخائر کو محفوظ رکھنے کے لیے اہم فیصلے کیے ۔

(جاری ہے)

بیرون ملک سے پورٹ قاسم کوئلہ لیکر پہلا جہاز پہنچ گیا ہے اور 26جنوری سے قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال کے لیے ایک مال بردار ٹرین نے کوئلے کی سپلائی لیکر کراچی سے روانہ ہو گئی ہے ۔

کوئلے سے 660میگا واٹ بجلی کی پیدوار کا یونٹ مارچ میں آزمائشی طور پر کام شروع کریگا جس کے بعد بجلی کی پیداوار کو قومی گرڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کرینگے ، وزیر اعلی کی ٹیم بعد ازا لاہور روانہ ہو گئی جو وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دے گی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں