ساہیوال میں بارش کے سبب واپڈا کے 21فیڈر ٹرپ کر گئے 5ٹرانسفار مر جل گئے

جمعرات 26 جنوری 2017 19:53

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) ساہیوال میں بارش کے سبب واپڈا کے 21فیڈر ٹرپ کر گئے 5ٹرانسفار مر جل گئے۔فرید ٹائون ، آفیسر کالونی، طارق بن زیاد کالونی اور ساہیوال شہر کے علاقہ میں 7گھنٹے تک بجلی کی سپلائی معطل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح جاری رہنے کی وجہ سے واپڈا میپکو گرڈ اسٹیشن جی ٹی روڈ ، جہاز گرائونڈ گرڈ اسٹیشن اور طارق بن زیاد کالونی گرڈ اسٹیشن سے 21فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے ساہیوال شہر کا بڑا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا جس کی وجہ سے 7گھنٹے تک بجلی کی سپلائی معطل رہی 5ٹرانسفامر جل گئے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی۔

واپڈا کے ترجمان کے مطابق واپڈا بارش کے تھم جانے کے بعد جل جانے والے ٹرانسفار مر تبدیل کریگا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں