حکومت نے 15اپریل سے قبل کپاس کی اگیتی کا شت کرنے پر پابند ی عائد کی ہے،رائو اشفاق

جمعرات 26 جنوری 2017 20:10

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء)حکومت پنجاب نے کپاس کی اگیتی کاشت پر دفعہ144کے تحت پابند ی عائد کردی ہے۔اب کوئی بھی کاشتکار 15اپریل سے قبل کپاس کی فصل کاشت نہیں کرے گا۔ حکومت نے یہ اقدام کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی کے حملے سے بچانے کیلئے اٹھایاہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا انکشاف ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن رائو اشفاق احمد نے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوںنے کہاکہ دو سال سے کپاس کی اگیتی کاشت پر گلابی سنڈی کا حملہ ہورہاتھا جسے روکنے کیلئے حکومت نے 15اپریل سے قبل کپاس کی اگیتی کا شت کرنے پر پابند ی عائد کی ہے اس حکم پر عملدرآمد نہ کرنے والے کاشتکاروںکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں