ساہیوال اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

جمعرات 26 جنوری 2017 20:10

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) ساہیوال اور گردونواح میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش جاری رہی‘ بارش کے باعث صبح کے وقت سکولوں وکالجوں کو جانے والے طلباء وطالبات کو پریشانی اٹھا نا پڑی۔ سکولوں وکالجوں کے بچے بارش میں بھیگتے ہوئے رواں دواں رہے۔

(جاری ہے)

بارش سے چر چ روڈ ‘کھوکھا بازار اور گلستان روڈ پرز بردست پھسلن رہی اور شہری پھسلن کی وجہ سے موٹرسائیکلوں سے گرتے رہے۔

بارش کے بعد مختلف علاقوں میں چھوٹی چھوٹی چھپڑیوں کی صورت اور سڑکوں کے کنارے پانی بھی کھڑا رہا۔ بارش سے تجارتی بازاروں میں کاروبار ٹھپ ہونے کے مترادف رہا۔ طبی وزرعی ماہرین نے بارش کو نہایت مفید قرار دیا اورکہاکہ بارش سے نزلہ ‘زکام اور گلے کی بیماریوں سے نجات ملے گی جبکہ گندم کی فصل کیلئے بارش نہایت مفید ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں