ساہیوال ،ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں ملزمان نقدی اورطلائی زیورات لے اڑے

جمعرات 26 جنوری 2017 20:10

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں ملزمان نقدی اورطلائی زیورات لے اڑے ‘سرکاری ائیرکنڈیشنڈ برآمد 3ملزمان گرفتار ۔ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 68/4Rمیں ہوئی یہاں مصطفی وغیرہ 5ملزمان رات کے وقت منظور حسین کی ڈھاری میں گھس گئے اور گن پوائنٹ پر اسے یرغمال بنا کر اس سے نقدی 70ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چوری کی واردات 89/6Rمیں ہوئی یہاں نعیم عابد وغیرہ 3ملزمان نے جاوید اختر کے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے نقدی وطلائی زیورات کل مالیتی 4لاکھ 70ہزار روپے چراکرلے گئے ۔ایک اور واردات ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہوئی یہاں آصف وغیرہ 3ملزمان نے سرکاری ائیرکنڈیشنڈ مالیتی 40ہزار روپے چرالیا جو پولیس نے ملزمان سے برآمد کرکے انہیں گرفتارکرلیاہے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں