ساہیوال، قادرآباد کول پاور پلانٹ مال گاڑی سے کوئلہ اتارنے کے دوران چینی ماہر گر کر شدید زخمی

پیر 30 جنوری 2017 20:45

ساہیوال، قادرآباد کول پاور پلانٹ مال گاڑی سے کوئلہ اتارنے کے دوران چینی ماہر گر کر شدید زخمی
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2017ء) قادر آباد کول پاور پلانٹ ساہیوال پر آج مال گاڑی سے کوئلے کے اتار نے کے کام کے دوران ٹرین سے گرنے کے سبب ایک چینی ماہر لیانگ جنگ مائیکو (Liang-Jimg-Miqo)شدید زخمی ہوگیا جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرو ں کی ایک ٹیم چینی ماہر کا خصوصی طور پر علاج کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں