ساہیوال، صوبائی وزیر کے پی اے پر قاتلانہ حملہ چار ملزموں کی عدالت سے حفاظتی ضمانت 3فروری تک منظور

پیر 30 جنوری 2017 20:45

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2017ء) صوبائی وزیر پلاننگ ہائوسنگ اور صحت عامہ ملک ندیم کامران کے پی اے حاجی محمدصدیق پر قاتلانہ حملے کے مقدمہ میں ملوث چار ملزموں علی شیر نمبر دار اور اس کے تین بیٹوں عبدالرئوف ، عمر فاروق اور علی عثمان کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج سعید اختر نے 3فروری تک منظور کر لی ہے اور پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 11دسمبر کی شام کو جب حاجی محمد صدیق موٹر سائیکل پر ساہیوال پاکپتن روڈ اپنے چک 9-99ایل کے موڑ پر پہنچے تو موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزموں نے گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا تھا پولیس ڈیرہ رحیم نے نامعلوم ملزموں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا تھا دوران تفتیش علی شیر نمبر دار اور اس کے تین بیٹوں پر اس قاتلانہ حملے کی سازش کرنے کا حاجی محمد صدیق نے الزام لگایا تھا جس پر چاروں ملزموں نے عدالت سے حفاظتی ضمانت کر ا لی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں