ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں نا معلوم ونامزد ملزمان نقدی‘ موٹرسائیکل اور گائے وغیرہ لے اڑے، مقدمات درج

منگل 31 جنوری 2017 22:41

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں نا معلوم ونامزد ملزمان نقدی‘ موٹرسائیکل اور گائے وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات 98/9-L میں ہوئی یہاں ریاض احمد غلہ منڈی سے رقم لیکر اپنے گھر ملکہ ہانس جارہاتھاکہ راستے میں عبدالقیوم وغیرہ 5ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی 97ہزار روپے چھین کرفرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

چوری کی وارداتوں گول چکر کے قریب احسان احمد کے گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل نمبری4280/SLOمالیتی 50ہزارروپے اور 64/4-Rمیں رضوان وغیرہ دو ملزمان نے طارق یوسف کی ڈھاری سے گائے مالیتی 70ہزار روپے چرالی جبکہ پولیس نے ایک موٹرسائیکل نمبری 7994/SLL محمد اشرف کے قبضہ سے برآمد کی جو عامر سہیل نے شناخت کرلی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں