ساہیوال،ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملزمان نقدی وقیمتی اشیاء لے اڑے

بدھ 1 فروری 2017 20:24

ساہیوال۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات ‘بیٹریاں اور زرعی ادویات لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 92/9-L میںہوئی یہاں 3نامعلوم مسلح ملزمان رات کے وقت محمد علی کے گھر میںز بردستی داخل ہو ئے اوراہل خانہ کو یرغمال بناکر کمرے میںبند کردیا اور گن پوائنٹ پر نقدی‘ طلائی زیورات اور لائسنس پسٹل کل مالیتی 3لاکھ 96ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات اولڈ سول لائن میں ہو ئی یہاں نامعلوم مسلح ملزمان چوہدری نصیر احمد کے گھر میں داخل ہو ئے اور اہل خانہ کویرغمال بنا کرکمرہ میں بند کردیا اور گھر سے زبردستی نقدی اور طلائی زیورات مالیتی4لاکھ 64ہزار چھین کرفرار ہوگئے۔ چوری کی مختلف وارداتوں فتح شیر کالونی میں نامعلوم ملزمان پی ٹی سی ایل کی ٹیلی فون ایکس چینج سی8بیٹریاں مالیتی3لاکھ 20ہزار روپے اور اڈہ نورشاہ میں نامعلوم ملزمان نے خدا بخش کی دکان کی چھت پھاڑ کر دکان سی3لاکھ روپے کی زرعی ادویات‘ بیج مکئی چراکرلے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں