ساہیوال ،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے طلباء کاحافظ سعید کی نظر بندی اورکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ

جمعرات 2 فروری 2017 22:27

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) تحریک آزادی جمو ں کشمیر و مختلف طلباء تنظیموں کی طرف سے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنا لوجی ساہیوال سے ایک بہت بڑی ریلی حافظ محمد سعید کی نظر بندی المحمدیہ سٹوڈنٹس پر امریکی پابندی اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نکالی گئی جو کہ کالج آف ٹیکنالوجی سے شروع ہو کر جہاز گرائونڈ ، پریس کلب ، ریلوے روڈ، جناح سٹریٹ سے ہوتی ہوئی صدر چوک پہنچی جس میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کے سینکڑوں طلبا ء نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے بینز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حافظ سعید اور کشمیریوں سے یکجہتی کے نعرے درج تھے صدر چوک میں خطاب کرتے ہوئے مقررین حافظ عثمان اور مولانا محمد ارشد اور دیگر طالب علم لیڈروں نے حافظ سعید کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا مقررین نے کشمیر کی تحریک آزادی کی جدو جہد کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور حکومت سے مطالبہ کی کہ وہ کشمیریوں کے وکیل حافظ سعید کی نظر بند کرکے کشمیریوں کی حوصلہ شکنی نہ کرے بلکہ اسے رہا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

امریکہ کی جانب سے المحمدیہ سٹوڈنٹس پر پابندی کو تعلیم پر حملہ اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا اور پاکستانی طلباء اس پابندی کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔ صدر چوک میں ریلی پر امن اختتام پذیر ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں