ساہیوال: مختلف ٹریفک حادثات میں طالب علم سمیت 3افرادجاں بحق، 11شدید زخمی

بدھ 8 فروری 2017 17:36

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) ساہیوال کے نواح میں مختلف ٹریفک کے حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور11شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک طالب علم سمیت تین کی حالت نازک ہے۔ساہیوال عارف والا روڈ پر چک 9-100ایل کے قریب ٹرالر سے گر کر 45سالہ کنڈیکٹر محمد اصغر جاں بحق ہوگیا ، متوفی آلوئوں سے لوڈ ٹرالر پر بیٹھا تھا کہ جھٹکا لگنے سے سڑک پر گر گیا جسے 1122ریسکیو نے سول ہسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ساہیوال عارف والا روڈ پر دلووالا بنگلہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک طالب علم قربان 13سالہ جاں بحق جبکہ خالد شاہ18سالہ143ای بی ، رضوان طالب علم 13سالہ عارف والا اور محمد ادریس 52سالہ عارف والا شدید زخمی ہوگئے ، تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیاہے جہاں طالب علم رضوان کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

ساہیوال نور شاہ روڈ اور قطب شہانہ ساہیوال روڈ پر چک 6-86آر اور چک 6-88آر منڈھائی کے قریب موٹرسائیکلوں کی ٹکر میں عدیل 20سالہ فرید ٹائون ، نجمہ 18سالہ 6-86آر ، محمد علی 47سالہ فتح شیر کالونی ، محمد انور 50سالہ 4-70آر ، مجاہد 20سالہ حبیب ٹائون، بشری 52سالہ نواب ٹائون اور اسکا خاوند محمد جمیل 55سالہ نواب ٹائون ، دوست محمد 45سالہ 53جی ڈی اور جمیلہ 18سالہ اڈہ شبیل شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا جہاں جمیلہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی ۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں