ساہیوال،پستول صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے زمیندار شدید زخمی

بدھ 8 فروری 2017 17:36

ساہیوال،پستول صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے زمیندار شدید زخمی
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) نواحی چک 4-63آر میں اچانک گولی چل جانے سے ایک نوجوان زمیندار امجد گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ امجد زمیندار اپنے ڈیرہ پر لوڈ پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی اور امجد گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نور شاہ نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں