ساہیوال پولیس کے وائر لیس آپریٹر کے خلاف رشوت لینے کا مقدمہ درج

جمعرات 9 فروری 2017 15:33

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے پولیس کے وائرلیس آپریٹر ظفر اقبال کے خلاف ایک لاکھ 40ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کمیر کے علاقہ 9-157ایل میں ایک کاشتکار محمد اشرف کی بھنسیں چوری ہو گئیں ، بھینسوں کی برآمدگی کے لیے تھانہ کمیر کے ایس ایچ او کو رشوت دینے کے لیے 3جنوری 2012کو ملزم وائر لیس آپریٹر ظفر اقبال نے ایک لاکھ 40ہزار روپے کی رشوت لے لی اور ایس ایچ او سے مسروقہ مال برآمد نہ کرا سکا بلکہ پولیس نے ملزموں کو پکڑ کر چھوڑ دیا جس پر محمد اشرف نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کو درخواست دی جس پر انکوائری کے بعد ملزم ظفر اقبال کے خلاف مقدمہ 161ت پ اور 5/2/47پی سی اے کے تحت درج کرلیا ابھی تک ملزم گرفتار نہیںہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں