جلسوں میں کنٹینر ز پر ناچ گانے سے تبدیلی نہیں آسکتی،خضر حیات، پیر ولایت شاہ

جمعرات 9 فروری 2017 21:16

ساہیوال۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء)عمران خان کو وزیراعظم پاکستان بننے کا بڑا شوق ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ انہیں اچکنیں سلا کر دیں اچکن پہن کر رات کو سو جایا کریں خواب میں وزیراعظم بن جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ممبرصوبائی اسمبلی خضر حیات اور سابق ایم پی اے پیرولایت شاہ کھگہ نے اخبارنویسوںسے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے لیے دن رات عوام کی خدمت کرنا پڑتی ہے ووٹ حاصل کر کے وزیراعظم بنا جاتا ہے۔جلسوں میں کنٹینر ز پر ناچ گانے سے تبدیلی نہیں آسکتی وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی اور فلاح وبہبود کے کاموں کی تکمیل کی ۔عوام کی طاقت سے آئندہ بھی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی جس کے بعد پی ٹی آئی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ پانامہ لیکس الٹی اپوزیشن کے گلے پڑ جائے گی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں