مضرصحت گوشت فروخت کرنے والے 2 قصاب گرفتار،مقدمہ درج

جمعرات 9 فروری 2017 21:17

ساہیوال۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء)مضرصحت گوشت فروخت کرنے والے 2قصاب گرفتار ‘مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 58/GDمیں عمران وغیرہ 2قصاب مضرصحت گوشت فروخت کر رہے تھے کہ ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر ثمین عباس کو اطلاع مل گئی اور مذکورہ آفیسر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر مضرصحت گوشت برآمد کرکے دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ بہادر شاہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں