پتنگ فروشوں کے خلاف پولیس کے چھاپے ‘2ملزمان گرفتار

جمعرات 9 فروری 2017 21:17

پتنگ فروشوں کے خلاف پولیس کے چھاپے ‘2ملزمان گرفتار
ساہیوال۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 65 پتنگیں اور 17گولے ڈور برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے پتنگیں بنانے ‘فروخت کرنے اور پتنگ بازی کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود پتنگیں فروخت ہو رہی ہیں اور خلاف ورزی پر پولیس نے سٹیڈیم روڈ پر چھاپہ مار کر طیب علی سے 25پتنگیں معہ 10گولے ڈور اور فیصل سے 40پتنگیں اور 7گولے ڈور برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں