پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ الحاق کرسکتی ہے وتحریک انصاف کوترجیح دی جائیگی‘آنے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے بغیرکوئی بھی سیاست جماعت حکومت نہیں بناسکے گی

پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر میاں منظوراحمدوٹو کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 9 فروری 2017 23:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر میاں منظوراحمدوٹو نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ الحاق کرسکتی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کوترجیح دی جائیگی‘آنے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے بغیرکوئی بھی سیاست جماعت حکومت نہیں بناسکے گی۔

وہ یہاں پریس کلب ساہیوال میں پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کومبارکباددینے کے موقع پر اخبارنویسوں سے غیررسمی گفتگو کررہے تھے۔ ا س موقع پرپیپلزپارٹی کے ضلعی راہنما ذکی چوہدری‘ نومنتخب صدر شفقت حسین گیلانی‘ مہرمحمدعباس‘ چوہدری رضوان طاہر‘ مرزاخالد ندیم‘ جاویدشوکت اور دیگرممبران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کوعدالت میں لے جانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے اہم کردار اداکیاہے اب پانامہ کیس میں وزیراعظم نوازشریف بچ نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے سسٹم اور جمہوریت بچانے کیلئے وزیراعظم نوازشریف کاساتھ دیااگروہ نوازشریف کاساتھ نہ دیتے تو نوازشریف حکومت دھڑن تختہ ہوجاتی۔ پیپلزپارٹی ہی وہ جماعت ہے جونوازشریف کی حکومت کودھکادے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جب سے پارٹی قیادت سنبھالی ہے جیالوں کااعتماد بحال ہواہے۔ صوبہ سندھ کی اہم شخصیات جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کریںگی اورپیپلزپارٹی عام انتخابات میں صوبہ سندھ سے کلین سویپ کریگی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں