ساہیوال، بیوہ کی 144کنال اراضی جعل سازی سے دیور کے نام کرنے پر پٹواری سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 10 فروری 2017 19:14

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء) نواحی چک محمد پور کی بیوہ کی 144کنال اراضی جعل سازی سے ٹرانسفر کرنے پر محکمہ مال کے پٹواری محمد الیاس اور اس کے 4ساتھیوں کے خلاف اینٹی کرپشن پولیس ساہیوال نے فراڈ ، دھوکہ دیہی اور جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع محمد پور کے زمیندار شفقت عباس کی موت 25ستمبر 2015کو ہو گئی اور اس کی وراثتی زمین 144کنال بیوہ اور اس کے بچوں کے نام وراثتی انتقال کرنے کی بجائے متوفی شفقت عباس کے ایک بھائی حسن عباس کے نام ٹرانسفر کر دی اور 2مارچ 2013کا جعلی اشٹام بنا کر حسن عباس ، اقبال، اظہر اور محمد عباس ارشد اشٹام فروش نے پٹواری محمد الیاس سے ساز باز کرکے ٹرانسفر کر الیا جس پر بیوہ سکینہ عالم کی رپورٹ پر انکوائری کے بعد اینٹی کرپشن پولیس ساہیوال نے 5ملزموں کے خلاف مقدمہ 471-467-420ت پ اور 5/2/47پی سی اے کے تحت درج کر لیا ہے ۔

دریں اثناء ساہیوال کے مرزا ساجد کو ایک پلاٹ کی الاٹمنٹ کرانے کا جھانسہ دیکر ٹی ایم اے کے بیلدار عبدالشکور بادشاہ نے ایک لاکھ 6ہزار روپے کی رشوت لے لی جس پر ملزم کے خلاف 161ت پ اور 5/2/47پی سی اے مقدمہ درج کر لیا گیا ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں