کمشنر ساہیوال ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس

جمعہ 10 فروری 2017 21:35

ساہیوال۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ محکمہ مقامی حکومت و دیہی ترقی کو فعال بناکر شہریوں کے مسائل بڑی حد تک حل کئے جا سکتے ہیں۔وہ یہاںاپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں تینوں کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز‘چیئر مین ضلع کونسل ساہیوال چوہدری زاہد اقبال‘چیئر مین ضلع کونسل اوکاڑہ ملک علی قادر ‘چیئر مین ضلع کونسل پاکپتن محمد اسلم سکھیرا‘سٹی میئر ساہیوال اسد علی خان بلوچ ‘چیئر مین میونسپل کارپوریشن اوکاڑہ محمد اظہر‘چیئر مین میونسپل کارپوریشن کمیر رانا ابرار جیلانی‘چیئر مین میونسپل کارپوریشن منڈی احمد آباد مرزا ناظم بیگ‘چیئر مین میونسپل کارپوریشن حجرہ شاہ مقیم سید ذوالفقار جیلانی اور چیئر مین میونسپل کارپوریشن رینالہ ملک طارق جاوید بھی شریک تھے اور انہوں نے اپنی قابل عمل تجاویز سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر بابر حیات تارڑ نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام سرکاری محکموں کو مربوط نظام حکومت میں لا کر جملہ مسائل کے حل کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے او راس سلسلے میں مقامی عوامی نمائندگان اور ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں دوررس اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ڈائریکٹر مقامی حکومت و دیہی ترقی قاری خالد نذیر نے ساہیوال ڈویژن سے متعلق محکمانہ کارکردگی اور اس کے مسائل و معاملات پر کمشنر کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں