ْساہیوال، ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں 3موٹرسائیکلیں ‘نقدی ‘موبائل فون اورطلائی زیورات چوری

جمعہ 10 فروری 2017 21:35

ساہیوال۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء) ڈکیتی وچوری کی 5مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان 3موٹرسائیکلیں ‘نقدی ‘موبائل فون اورطلائی زیورات وغیرہ لے اڑے ۔ ڈکیتی کی واردات فتح شیر کالونی میں ہوئی یہاں حارث وحید شام کے وقت اپنی دکان بند کرکے موٹرسائیکل پر گھر جارہاتھا کہ راستے میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوارڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل ‘نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے ۔

دوسری واردات امامیہ کالج کے قریب ہوئی یہاں احمد علی اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی اور 2موبائل فون مالیتی 85ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تیسری واردات شادمان ٹائون میں ہوئی یہاں رحمان علی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھرمیں موجود تھا کہ 4نامعلوم ملزمان گھر میں گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے نقدی ‘طلائی زیورات اورموبائل فون مالیتی 30لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چوتھی واردات گنج شکر کالونی میں ہوئی یہاں شاہ نواز اپنے بھائی آصف کے ہمراہ موٹرسائیکل پر فیصل آباد سے امامیہ کالج پڑھنے کیلئے آرہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹرسائیکل اورنقدی کل مالیتی 1لاکھ 10ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔چوری کی واردات موکل کالونی میں نامعلوم ملزمان نے محمدنواز کی موٹرسائیکل نمبر ی 4007/SLMہسپتال کے باہر سے چرالی ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں