ساہیوال، زمیندار عورت کے گھر سے 4لاکھ 16ہزار کی نقدی اور 3مویشی چھین کر فرار

ہفتہ 11 فروری 2017 17:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) نواحی چک 4-61آر میں ایک زمیندار عورت شہناز بی بی کے گھر داخل ہوکر چار ڈاکوئوں نے 4لا کھ16ہزار روپے کی نقدی ، زیورات اور 3مویشی چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کی زمیندار عورت بازار سے سودا سلف خرید کر جب اپنے گھر واپس آئی تو گھر کے گیٹ پر 4نقاب پوش ڈاکوئوں نے اسے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا اور اس کے گھر اور ڈیرہ میں داخل ہو گئے نقدی ، زیورات لوٹنے کے بعد عورت کو کمرہ میں بند کر دیا اور اس کے تین مویشی ایک ڈالہ گاڑی میں لوڈ کرکے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ نور شاہ نے مقدمہ 397-392ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں