عدالت نے 3کمسن بچیوں کو بازیابی کے بعد ماںکے سپرد کر دیا

پیر 13 فروری 2017 18:38

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء)ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال میاں عتیق الرحمن نے 3کمسن بچیوں کو بازیابی کے بعد ماںسحرش کے سپرد کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 64جی ڈی کے محمد شیران نے اپنی بیوی سحرش کو7ماہ قبل طلاق دے دی تھی اور بیوی کو گھر سے نکال دیا تھا اور3 بچیاں اسماء 5سالہ ، عروج فاطمہ 4سالہ اور تعظیم فاطمہ اڑھائی سالہ کوبھی ماں سے چھین لیا تھا جس پر سحرش نے عدالت میں 491ضابطہ فوجداری کے تحت رٹ کی جس پر عدالت کے حکم پر پولیس تھانہ بہادر شاہ نے بچیوں کو برآمد کرکے عدالت میں پیش کیا تو عدالت کے حکم پر بچیوں کو ماںکے سپردکر دیا گیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں