ساہیوال،ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں نقدی‘ موبائل فون اور موٹرسائیکل چرا لئے گئے

پیر 13 فروری 2017 20:31

ساہیوال۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں‘ نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی‘ موبائل فون اور موٹرسائیکل لے اڑے‘ موٹرسائیکل برآمد‘ 2ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات فتح شیر کالونی میںہو ئی یہاںمحلہ اسلام آباد کارہائشی حسن طاہر گھر سے سیر کے لئے شام کے وقت نکلا اورراستے میں2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی وموبائل فون اور ڈرائیونگ لائسنس چھین کر فرارہوگئے۔

صدر بازار میں محمد حسن اقبال کی ہمشیرہ مارکیٹ جارہی تھی کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پرس جس میں 27ہزار روپے تھے چھین کرفرارہوگئے۔120/9-Lمیں فیصل وغیرہ2ملزمان نے عابدسعید کی موٹرسائیکل نمبری6417/SLKمالیتی 67ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے موٹرسائیکل برآمدکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں