لاہور بم دھماکے میں شہید ہونے والا پولیس اہلکارسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

منگل 14 فروری 2017 19:59

ساہیوال۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) لاہور بم دھماکے میں ساہیوال کے شہید اے ایس آئی عصمت الله کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں پورے اعزاز کے ساتھ سلامی پیش کرتے ہوئے سپرد خاک کردیا گیا، شہید کی میت جب گائوں پہنچی تو گائوں کے ہزاروں افراد اورپولیس افسران واہلکاران کی بڑی تعداد نے شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اورپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں ریجنل پولیس افسر طارق رستم چوہان ‘ڈی سی او ساہیوال شوکت علی خان کھچی ‘ڈی پی او ساہیوال عاطف اکرام ‘ایس پی انوسٹی گیشن شاکر احمد‘ ایم پی اے محمدارشد ملک ‘شیخ اعجاز احمد رضا ‘ پولیس افسران و اہلکاران کے علاوہ سماجی ‘سیاسی ‘تجارتی اورصحافتی حلقوں کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر شہید کے والد حشمت علی نے کہاکہ میرے بیٹے نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان دیکر ہمارا سر فخر سے بلند کردیاہے ،ہم ملک و قوم کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،شہید نے اپنے ورثاء میں ایک بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں