چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکلز‘ ایئر کنڈیشنڈ اور موبائل فونز سے محروم

منگل 14 فروری 2017 19:59

ساہیوال۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان دو موٹرسائیکلیں‘ ایئر کنڈیشنڈ اور موبائل لے اڑے۔ چوری کی واردات فریدیہ پارک میںہو ئی یہاںنامعلوم ملزمان نے شفقت حسین کی موٹرسائیکل نمبری600/SLLمالیتی 63500روپے پارک سے چراکرلے گئے۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں120/9-Lمیں فیصل ممتاز وغیرہ دو ملزمان نے دربار پر سلام کرنے کیلئے آنیوالے محمد علی کی موٹرسائیکل نمبری 8436/SLK مالیتی 50ہزارروپے چرالی جو پولیس نے ملزمان سے برآمد کرلی۔ دیگروارداتوں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نوید حسین نے ایئر کنڈیشنڈ مالیتی40ہزا رروپے اور ظفر علی سٹیڈیم میں نامعلوم ملزمان نے فیصل رفیق کا 60ہزار روپے کاموبائل چرالیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں