ساہیوال‘ سانحہ لاہور کے شہید اے ایس آئی عصمت اللہ سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں پورے اعزاز کیساتھ سپرد خاک

سلامی پیش کی گئی ‘پولیس افسران و عوام نے رپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں

منگل 14 فروری 2017 22:37

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) گزشتہ روز لاہور ہونے والے بم دھماکے میں 95/6Rساہیوال کے شہید اے ایس آئی عصمت اللہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں پورے اعزاز کے ساتھ سلامی پیش کرتے ہوئے سپرد خاک کردیا گیا شہید کی میت جب گائوں پہنچی تو گائوں کے ہزاروں افراد اورپولیس افسران واہلکاران کی بڑی تعداد نے شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اورپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں ریجنل پولیس افسر طارق رستم چوہان ‘ڈی سی او ساہیوال شوکت علی خان کھچی ‘ڈی پی او ساہیوال عاطف اکرام ‘ایس پی انوسٹی گیشن شاکر احمد‘ ایم پی اے محمدارشد ملک ‘شیخ اعجاز احمد رضا ‘ پولیس افسران و اہلکاران کے علاوہ سماجی ‘سیاسی ‘تجارتی اورصحافتی حلقوں کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شہید کے والد حشمت علی نے کہاکہ میرے بیٹے نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان دیکر ہمارا سر فخر سے بلند کردیاہے ہم ملک و قوم کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔شہید نے اپنے ورثاء میں ایک بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں