کمشنر ساہیوال ڈویژن کی ہدایت پر تینوں اضلاع میں غیر معیاری زرعی ادویات اور کھاد ڈیلرز کیخلاف کریک ڈائون جاری

منگل 14 فروری 2017 22:42

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) کمشنر ساہیوال ڈویڑن بابر حیات تارڑ کی ہدایت پر ڈویڑن کے تینوں اضلاع میں جعلی و غیر معیاری زرعی ادویات اور کھاد کے ڈیلرز کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔گزشتہ ماہ کے دوران237ڈیلرز کو چیک کیا گیا اور نمونہ جات لیکر لیبارٹری بھجوائے گئے۔

(جاری ہے)

قانون پر عملد ر آمد نہ کرنے والے 3کھاد کے ڈیلرز کو 15ہزار روپے جرمانہ اور زرعی ادویات کے 2ڈیلروں کے خلاف نمونہ جات ان فٹ ہونے پر کیس رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔مذکورہ نوعیت کا کاروبار کرنے والے تمام ڈیلروں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے مکروہ دھندے سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں