ویلٹائن ڈے کے موقع پر علماء کرام کو میدان میں آنے کی اشد ضرور ت ہے تاکہ اسلامی اور مشرقی باحیاء معاشرتی اقدار و روایات کو برقرار رکھا جائے‘جماعت اسلامی کے راہنما اے ڈی چوہدری کا بیان

منگل 14 فروری 2017 22:43

ویلٹائن ڈے کے موقع پر علماء کرام کو میدان میں آنے کی اشد ضرور ت ہے تاکہ اسلامی اور مشرقی باحیاء معاشرتی اقدار و روایات کو برقرار رکھا جائے‘جماعت اسلامی کے راہنما اے ڈی چوہدری کا بیان
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء)جماعت اسلامی کے راہنما اے ڈی چوہدری نے کہاہے کہ ویلٹائن ڈے کے موقع پر علماء کرام کو میدان میں آنے کی اشد ضرور ت ہے تاکہ اسلامی اور مشرقی باحیاء معاشرتی اقدار و روایات کو برقرار رکھا جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ انہوں نے کہاہے کہ ملک پاکستان میں غیر اسلامی مغربی اور حیا ء باختہ روایات سے نفرت بے زاری کا اظہار کیا جائے اسلام کے نام پر حاصل کردہ ملک میںآج اسلامی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کبھی ہندئوں کے مذہبی تہوار بسنت کو مناکر اور کبھی شرم حیاء سے عاری ویلنٹائن ڈے منا کر آج قوم خصوصاً نوجوان نسل اخلاقیات کی تمام حدوں کو پار کر تی نظر آرہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر بے ہودہ پرورگام اور تصاویر نوجوان نسل کے جذبات کو ابھار ا جارہاہے۔ انہوںنے حکمرانوںسے مطالبہ کیاہے کہ ویلنٹائن ڈے کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ آنیوالی نوجوان نسل کو یہ پیغام ملے کہ یہ امت مسلمہ کا تہوار نہیں ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں