تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور ملکی خزانہ کے لٹیروں کو بھاگنے نہیں دیگی‘ پانامہ لیکس کے اس سکینڈل کو سرعام بے نقاب کریںگے

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے راہنما نعمان سعید بھٹہ کا بیان

منگل 14 فروری 2017 22:43

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے راہنما نعمان سعید بھٹہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور ملکی خزانہ کے لٹیروں کو بھاگنے نہیں دیگی۔ پانامہ لیکس کے اس سکینڈل کو سرعام بے نقاب کریںگے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ دھاندلی سے منتخب ہونیوالی حکومت کا اصل چہرہ عوام کو دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی محنتوں سے عوام جاگ چکی ہے۔ عوام اب ایک مطالبہ کرتی ہے کہ نوازشریف کو گھر نہیں بلکہ جیل جاناہوگا اور عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیناہوگا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے چار سالہ دور حکومت میں عوام کے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں ہر طبقہ کے افراد سڑکوںپر احتجاج کررہے ہیں۔ انہوںنے پنجاب اسمبلی کے باہر ہونیوالے خود کش دھماکہ کی شدید مذمت کی اور شہیدو زخمی ہونیوالے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہا رکیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں